فواد خان سے متعلق ہندوستانی میڈیا کی بے بنیاد رپورٹ
فواد خان گزشتہ ماہ سے اپنی اہلیہ صدف کے ساتھ پاکستان میں موجود ہیں اور ان کے گھر جلد دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے، منیجر فواد خان
منگل 27 ستمبر 2016 21:41
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء) پاکستانی اداکار فواد خان کو ہندوستان کی قوم پرست جماعت مہاراشٹرا نونرمن سنہا (ایم این ایس) کی جانب سے دھمکیاں موصول ہونے کے بعد انڈین میڈیا نے فواد خان کی ہندوستان سے خفیہ روانگی کی بے بنیاد خبریں دیں، تاہم فواد خان تو کئی ماہ سے پاکستان میں ہی ہیں۔پی آئی اے کی کوئی پرواز دہلی یا ممبئی سے لاہور یا کراچی نہیں آئی، اس کے علاوہ لاہور ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ فواد خان ایئرپورٹ پر موجود نہیں تھے۔
فواد خان کے منیجر نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ فواد خان گزشتہ ماہ سے اپنی اہلیہ صدف کے ساتھ پاکستان میں موجود ہیں اور ان کے گھر جلد دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔واضح رہے کہ ہندوستان کی قوم پرست جماعت مہاراشٹرا نونرمن سنہا (ایم این ایس) نے 23 ستمبر کو پاکستان کے 7 فنکاروں کو 48 گھنٹوں میں ہندوستان چھوڑنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد آج ہندوستانی میڈیا نے فواد خان کے متعلق یہ بے بنیاد خبر دی۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Marina Khan
Azra Sherwani
usman mukhtar
Melissa McCarthy
Shabnam
Natalie Dormer
Dia Mirza
A Nayyar
Nora Fatehi
Shazia Khushk
Farhana maqsood
Hamza Ali Abbasi
Showbiz News In Urdu
-
عراقی ٹک ٹاک سٹار ام فہد کوقتل کر دیا گیا
-
انٹرنیشنل پیکجنگ فلمز لمیٹڈکا آئی پی او کے ذریعے 1.47ارب روپے اکھٹا کرے گی
-
فن کے ذریعے بچوں کی تربیت ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، طارق علی بسرا
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
شوٹنگ میں مصروف پریانکا چوپڑا کا میٹ گالا میں شرکت کرنے سے انکار
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، نہیں چاہتی کبھی اس مرحلے سے گزروں، حنا آفریدی
-
شروتی ہاسن اور دوست سنتانو ہزاریکا کا بریک اپ ہوگیا
-
60 سالہ خاتون نے 'مس یونیورس بیونس آئرس' کا ٹائٹل جیت لیا