اداکار شان نے پاکستانی فنکاروں کو غیرت دلا دی

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 21:52

اداکار شان نے پاکستانی فنکاروں کو غیرت دلا دی

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء) فلم اسٹار شان نے بھارتی پروپگنڈے اور دھمکیوں پر پاکستانی فنکاروں کی خاموشی کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے موقع پر جب فوج کو عوام کے حوصلے کی شدید ضرورت ہے، پاکستانی فن کاروں کی خاموشی افسوس ناک ہے۔جہاں بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان، اکشے کمار اور دیگر اداکار اپنی حکومت اور فوج کے دفاع پر میدان میں آگئے ہیں، وہی پاکستانی فنکاروں کی خاموشی پر مختلف سماجی طبقوں کی جانب سے شدید تنقید جاری ہے۔

سماجی رابطے پر بنے شان کے آفیشل پیج پر نامور اداکار اور ہدایت شان کا کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت میں جب بھارتی اداکار، فنکار اور عوام بھارتی فوج کے حق میں بول رہے ہیں اور اپنی فوج کا مورال بلند کر رہے ہیں، ایسے میں پاکستانی فن کاروں کی خاموشی حیران کن ہے۔

(جاری ہے)

شان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی کے ماحول میں پاک افواج کو عوام کی جانب سے حوصلے کی ضرورت ہے، ہمیں اپنی فوج کو ہر موقع پر سپورٹ کرنا چاہیئے، تاہم شوبز شخصیات کی خاموشی شرمناک اقدام ہے۔

شان کا کہنا تھا کہ افسوس ناک امر ہے کہ کچھ فنکاروں کیلئے ان کی بھارت نواز فلم،شہرت اور پیسہ ملکی مفاد اور پیار سے زیادہ ہے، جس کیلئے وہ بھارتی دشمنی مول نہیں لے سکتے۔شان صرف ساتھیوں فنکاروں کو غیرت ہی نہیں دلائی بلکہ شہید اور زخمی ہونے والے فوجیوں کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا

وقت اشاعت : 01/10/2016 - 21:52:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :