اداکار شان نے پاکستانی فنکاروں کو غیرت دلا دی
ہفتہ 1 اکتوبر 2016 21:52
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء) فلم اسٹار شان نے بھارتی پروپگنڈے اور دھمکیوں پر پاکستانی فنکاروں کی خاموشی کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے موقع پر جب فوج کو عوام کے حوصلے کی شدید ضرورت ہے، پاکستانی فن کاروں کی خاموشی افسوس ناک ہے۔جہاں بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان، اکشے کمار اور دیگر اداکار اپنی حکومت اور فوج کے دفاع پر میدان میں آگئے ہیں، وہی پاکستانی فنکاروں کی خاموشی پر مختلف سماجی طبقوں کی جانب سے شدید تنقید جاری ہے۔
سماجی رابطے پر بنے شان کے آفیشل پیج پر نامور اداکار اور ہدایت شان کا کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت میں جب بھارتی اداکار، فنکار اور عوام بھارتی فوج کے حق میں بول رہے ہیں اور اپنی فوج کا مورال بلند کر رہے ہیں، ایسے میں پاکستانی فن کاروں کی خاموشی حیران کن ہے۔(جاری ہے)
شان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی کے ماحول میں پاک افواج کو عوام کی جانب سے حوصلے کی ضرورت ہے، ہمیں اپنی فوج کو ہر موقع پر سپورٹ کرنا چاہیئے، تاہم شوبز شخصیات کی خاموشی شرمناک اقدام ہے۔
شان کا کہنا تھا کہ افسوس ناک امر ہے کہ کچھ فنکاروں کیلئے ان کی بھارت نواز فلم،شہرت اور پیسہ ملکی مفاد اور پیار سے زیادہ ہے، جس کیلئے وہ بھارتی دشمنی مول نہیں لے سکتے۔شان صرف ساتھیوں فنکاروں کو غیرت ہی نہیں دلائی بلکہ شہید اور زخمی ہونے والے فوجیوں کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیامتعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ہدائتکارنوید رضا کی نئی فلم’’ٹائیگر بابا‘‘ کا کیمرہ کلوزہوگیا
-
عائزہ خان نے ’مدرز ڈے‘ پر بچوں کے ساتھ خوبصورت تصویریں شیئر کردیں
-
راجکمار راؤ اور جھانوی کپور کی نئی فلم کے ٹریلر نے دھوم مچادی
-
پہلی شادی کے دس منٹ بعد ہی غلطی کا اندازہ ہوگیا تھا، نادیہ خان
-
میں شادی کرنے کیلئے بیتاب ہوں، سوناکشی سنہا
-
میری والدہ میری مقروض ہیں، احد رضا میر
-
بیٹے کی مالی مشکلات سے متعلق کچھ معلوم نہیں، والد گروچرن سنگھ
-
نئی دیابین لانے کی تیاری مکمل ہے، ساتھی اداکارہ کا انکشاف
-
کیریئرکی ابتدا میں ساتھ چھوڑنے والی لڑکی اپنے عمل پرشرمندہ تھی، متھن چکرورتی
-
پاکستان کے معروف فنکارومزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14مئی منگل کو منائی جائے گی
-
ترنم نور جہاں کی صاحبزادی گلوکارہ ظل ہما کی دسویں برسی 16مئی کومنائی جائے گی
-
اداکارہ مہوش حیات کو گھڑ سواری کا شوق، ویڈیو بھی شیئر کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.