پاک بھارت کشیدگی کے سوال پرمعروف بھارتی شاعر گلزار نے بھارتی صحافی کو جھاڑ پلادی

جمعرات 6 اکتوبر 2016 14:19

پاک بھارت کشیدگی کے سوال پرمعروف بھارتی شاعر گلزار نے بھارتی صحافی کو جھاڑ پلادی
نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اکتوبر۔2016ء ) جنگی جنون میں مبتلا صحافی کی جانب سے پاک بھارت کشیدگی کے سوال پرمعروف بھارتی شاعر گلزاراسے جھاڑ پلا کر تقریب سے چلے گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق انیمیٹڈ فلم ”مٹو پتلو کنگ آف کنگز“ کے میوزک لانچنگ تقریب کے دوران ایک صحافی نے گلزار سے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے سوال کیا تو بھارت شاعر آگ بگولہ ہو گئے اور صحافی کو خوب جھاڑ پلا دی۔ انھوں نے جواب میں کہا کہ کیا یہ سوال تقریب سے مطابقت رکھتا ہے ؟ فوجیوں پر نہیں بلکہ تقریب سے متعلق سوال کریں؟گلزار نے استفسار کیا کہ آپ اگر شادی میں جائیں اور بات فرنٹیئر کی کرنے لگیں ،کیا یہ ٹھیک لگے گا ؟۔ اور اس کے بعد تقریب سے اٹھ کرچلے گئے۔

وقت اشاعت : 06/10/2016 - 14:19:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :