گزشتہ کچھ دنوں کے واقعات کے حوالے سے مجھ سے منسوب کیا گیا بیان میرا نہیں تھا: اداکار فواد خان

muhammad ali محمد علی جمعہ 7 اکتوبر 2016 19:16

گزشتہ کچھ دنوں کے واقعات کے حوالے سے مجھ سے منسوب کیا گیا بیان میرا نہیں تھا: اداکار فواد خان

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اکتوبر- 2016ء) فواد خان کا کہنا ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں کے واقعات کے حوالے سے مجھ سے منسوب کیا گیا بیان میرا نہیں تھا۔ تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکار فواد خان کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر پیغام جاری کیا گیا ہے۔ فواد خان کا کہنا ہے کہ وہ جولائی کے ماہ سے پاکستان میں ہی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ان کی جانب سے گزشتہ کئی روز سے میڈیا پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ گزشتہ کچھ دنوں کے واقعات کے حوالے سے مجھ سے منسوب کیا گیا بیان میرا نہیں تھا اور گزشتہ دنوں کے افسوس ناک واقعات پرپہلی مرتبہ بات کررہا ہوں۔ پاکستان اوربھارت میں اپنے پرستاروں اور دنیا بھرسے لوگوں کی محبت کا شکرگزارہوں۔ ہمیں اپنے بچوں کا سوچنا ہے جو ہمارا مستقبل ہیں۔ ایک باپ ہونے کی حیثیت سے امن کے لیے دعا گو ہوں۔ ہم مل جل کرزیادہ پرامن ماحول میں رہ سکتے ہیں۔

وقت اشاعت : 07/10/2016 - 19:16:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :