پاک بھارت کشیدگی ، راحت فتح علی خان کا پڑوسی ملک میں کنسرٹ منسوخ ہونے کا امکان

اتوار 9 اکتوبر 2016 18:28

پاک بھارت کشیدگی ، راحت فتح علی خان کا پڑوسی ملک میں کنسرٹ منسوخ ہونے کا امکان

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9اکتوبر۔2016ء) پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے نتیجے میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان کا بھارت میں کنسرٹ منسوخ ہونے کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق راحت فتح علی خان کو نوئیڈا میں ایک کنسرٹ میں شرکت کرنا تھی تاہم اب آرگنائزر نے انہیں مدعو نہ کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔شفقت امانت علی کے کنسرٹ کو بھی ایسے ہی حالات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق آرگنائزر کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے شفقت امانت علی کے ساتھ اپنے کنسرٹ کی سیریز شروع کرنے پر دوبارہ غور کرنا پڑا ہے، جو کہ دیوالی کے بعد ویک اینڈ پر تھے جبکہ راحت فتح علی خان کی پرفارمنس نومبر کے آخر میں ہونی تھی۔ذرائع کا مزید کہنا تھا تہوار کے سیزن میں مالز میں بڑے کنسرٹس کا انعقاد ناممکن ہوتا ہے کیونکہ اس دوران کئی طرح کی سرگرمیاں چل رہی ہوتی ہیں، تو ہم نے اپنے کنسرٹس نومبر تک ملتوی کردیئے تھے مگر موجودہ سیاسی منظرنامے کو دیکھتے ہوئے پاکستانی فنکاروں کو مدعو کرنا غیر دانشمندانہ فیصلہ لگتا ہے، تو ہمیں دیگر آپشنز کی جانب دیکھنا ہوگا۔

(جاری ہے)

آرگنائزر کے مطابق انہوں نے راحت فتح علی خان کو اس لیے مدعو کیا تھا کیونکہ انہوں نے کبھی نوئیڈا میں پرفارم نہیں کیا اور قدرتی طور پر ان کا کنسرٹ کافی بڑا ہوتا۔

وقت اشاعت : 09/10/2016 - 18:28:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :