بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے والد چل بسے٬ آخری رسومات آج ادا کی جائینگی

منگل 11 اکتوبر 2016 19:50

بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے والد چل بسے٬ آخری رسومات آج ادا کی جائینگی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) مشہور بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے والد سریندر شیٹھی چل بسے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹھی کے والد سریندر شیٹھی کو دل میں تکلیف کے باعث ممبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق سریندر شیٹھی کو دل کا شدید دورہ پڑاتھا اوراس دوران ان کی جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے٬ سریندر شیٹھی کے پسماندگان میں بیوی اور2 بیٹیاں شلپا اورشمیتا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

شلپا شیٹھی کے والد کی موت کی خبر سن کر فلمی حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیاجارہا٬ بھارتی میڈیا کے مطابق سریندر شیٹھی کی آخری رسومات آج ممبئی میں اداکی جائیں گی جس میں کئی فلمی ستاروں کی شرکت متوقع ہے۔

وقت اشاعت : 11/10/2016 - 19:50:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :