لوک ورثہ کے منڈوا فلم کلب کے زیر اہتمام (کل) فلم ’’سالگرہ‘‘ پیش کی جائے گی

جمعہ 14 اکتوبر 2016 17:46

لوک ورثہ کے منڈوا فلم کلب کے زیر اہتمام (کل) فلم ’’سالگرہ‘‘ پیش کی جائے گی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2016ء) لوک ورثہ کے منڈوا فلم کلب کے زیر اہتمام (کل) ہفتہ کو فلم ’’سالگرہ‘‘ پیش کی جائے گی۔ وحید مراد اور شمیم آراء کی یہ یادگار فلم ہے جس نے کئی ایوارڈ حاصل کئے اور یہ عوام میں بے حد مقبول ہوئی۔

(جاری ہے)

فلم 1969ء کی شاہکار فلم ہے جس کی ہدایات قمر زیدی نے دی ہیں جبکہ موسیقی نوشاد نے ترتیب دی ہے۔ فلم میں نورجہان کے خوبصورت گیت شامل ہیں جو بے حد مقبول ہوئے۔ لوک ورثہ میں ماضی کی یادگار فلمیں پیش کی جاتی ہیں جن کا مقصد عوام کو تفریح فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ملک میں سینما کلچر کو فروغ دینا ہے۔ فلم 5 بجے لوک ورثہ کے میڈیا سنٹر میں پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 14/10/2016 - 17:46:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :