معروف چیریٹی ادارے کا لیونارڈوڈی کیپریوسے اقوام متحدہ کے خیرسگالی سفیر کے عہدے سے مسعفی ہونے کا مطالبہ

اتوار 16 اکتوبر 2016 14:20

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2016ء) ایک معروف چیریٹی ادارے نے ٹائی ٹینک فیم اداکار لیونارڈوڈی کیپریوسے اقوام متحدہ کے خیرسگالی سفیر کے عہدے سے مسعفی ہونے کا مطالبہ کیاہے ۔امریکی میڈیا کے مطابق رین فوریسٹ چیریٹی ادارے نے کہاہے کہ اداکار کے ملائشین سٹیٹ فنڈ فراڈ میں ملوث دو افراد سے تعلقات ہیں جن کی انہوں نے کوئی وضاحت نہیں کی ہے۔

(جاری ہے)

ادارے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ اداکار کے ان دونوں افراد رضا عزیز اورجولو سے مالیاتی تعلقات ہیں اوراداکار نے ابھی تک اس کی تردید نہیں کی ہے۔ادارے نے کہاکہ اس صورتحال میں اداکار کو عالمی ادارے کے خیرسگالی سفیر کے عہدے سے استعفیٰ دینا چاہئیے کیونکہ اگر ہم کرپشن ختم نہیں کرسکتے تو ہم ماحول کو کیسے صاف رکھ سکیں گے۔واضح رہے کہ لیونارڈوڈی کیپریو ماحولیاتی تبدیلیوں کیلئے اقوام متحدہ کے خیرسگالی سفیرہیں۔
وقت اشاعت : 16/10/2016 - 14:20:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :