تمام توجہ کام پرمرکوز ہے٬2020ء تک شادی کا کوئی امکان نہیں٬کترینہ کیف

میرا مستقبل میرا کام ٬اداکاری کے شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا چاہتی ہوں٬انٹرویو

اتوار 16 اکتوبر 2016 14:40

تمام توجہ کام پرمرکوز ہے٬2020ء تک شادی کا کوئی امکان نہیں٬کترینہ کیف

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2016ء) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ شادی کا 2020ء تک کوئی امکان نہیں ٬ فی الحال اپنے کام پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہوں٬میرا مستقبل میرا کام ہے اداکاری کے شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا چاہتی ہوں۔

(جاری ہے)

ایک غیر ملکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں کترینہ کیف نے کہاکہ میری تمام تر توجہ اپنے کام پر مرکوز ہے کیونکہ مجھے فلموں کی بے انتہا آفرز آرہی ہیں جن میں سے معیاری فلمیں سائن کررہی ہوں ٬انہوں نے کہاکہ فلمی شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو لوہا پہلے بھی منوایا مگر ایک بار پھر ان کومزید اجاگرکرنا چاہتی ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ 2020ء تک بھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے٬ میرا مستقبل میرا کام ہے اور میں اپنے کام کے ذریعے فلمی دنیا پر راج کرنا چاہتی ہوں ۔شادی کے بعد بندہ اپنے کام پر توجہ نہیں دے سکتا اور مصروفیات بڑھ جاتی ہیں ۔

وقت اشاعت : 16/10/2016 - 14:40:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :