تمام توجہ کام پرمرکوز ہے٬2020ء تک شادی کا کوئی امکان نہیں٬کترینہ کیف
میرا مستقبل میرا کام ٬اداکاری کے شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا چاہتی ہوں٬انٹرویو
اتوار 16 اکتوبر 2016 14:40
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2016ء) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ شادی کا 2020ء تک کوئی امکان نہیں ٬ فی الحال اپنے کام پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہوں٬میرا مستقبل میرا کام ہے اداکاری کے شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا چاہتی ہوں۔
(جاری ہے)
ایک غیر ملکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں کترینہ کیف نے کہاکہ میری تمام تر توجہ اپنے کام پر مرکوز ہے کیونکہ مجھے فلموں کی بے انتہا آفرز آرہی ہیں جن میں سے معیاری فلمیں سائن کررہی ہوں ٬انہوں نے کہاکہ فلمی شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو لوہا پہلے بھی منوایا مگر ایک بار پھر ان کومزید اجاگرکرنا چاہتی ہوں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ 2020ء تک بھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے٬ میرا مستقبل میرا کام ہے اور میں اپنے کام کے ذریعے فلمی دنیا پر راج کرنا چاہتی ہوں ۔شادی کے بعد بندہ اپنے کام پر توجہ نہیں دے سکتا اور مصروفیات بڑھ جاتی ہیں ۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ایشویا رائے زخمی بازو کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئیں
-
عالیہ بھٹ 100سال تک اداکاری کرنے کی خواہشمند
-
لوگ مجھے انوشکا شرما کی ہمشکل قرار دیتے ہیں، کرن ملک
-
اداکارہ عائزہ خان کے میک اپ نہ کرنے کے دعوے پر مداح حیران
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
ہدائتکار نوید رضا نے ’’ٹائیگر بابا‘‘ کی تکمیل کے بعد،’’گاڈ فادر‘‘ کو ری شیڈول کردیا
-
لائبہ خان کا معصومانہ انداز مداحوں کی توجہ کا مرکز
-
شوہرنے پہلی ملاقات میں ہی مجھ سے شادی کا فیصلہ کرلیا تھا ، اشنا شاہ
-
سعودی عرب میں سوئمنگ سوٹ کی نمائش پربلال قریشی برہم
-
پشتو گلوکارہ گل پانڑہ کے گھر میں زبردستی گھسنے کی کوشش کرنیوالا شخص گرفتار
-
بھارتی اداکارہ یامی گوتم کے ہاں بیٹے کی پیدائش
-
نصیر الدین شاہ نے پاکستانی فلم ’خدا کے لئے‘ کو ایک اہم فلم قرار دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.