سلمان خان کے قریبی ساتھی اور ان کے ذاتی محافظ شیرا کو گرفتار کر لیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 26 اکتوبر 2016 18:52

سلمان خان کے قریبی ساتھی اور ان کے ذاتی محافظ شیرا کو گرفتار کر لیا گیا

ممبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26اکتوبر2016ء) سلمان خان کے قریبی ساتھی اور ان کے ذاتی محافظ شیرا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کو اچانک بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ ان کے قریبی ساتھی اور ذاتی محافظ شیرا کو ممبئی پولیس کی جانب سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سلمان خان سے انتہائی قربت رکھنے والے شیرا پر الزام ہے کہ اس نے ممبئی کے علاقے اندھیری میں اختر قریشی نامی ایک شخص کیساتھ بحث کے بعد اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے کاندھے کی ہڈی توڑ دی۔ تاہم اس حوالے سے شیرا نے وضاحت کی ہے کہ اس پر لگایا گیا الزام بے بنیاد ہے۔ اس کی اور اختر قریشی کی صرف بحث ہوئی تھی۔ اس کی جانب سے اختر کو ہرگز تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔

وقت اشاعت : 26/10/2016 - 18:52:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :