فواد فلم کی تشہیر کی بجائے پارٹی میں مصروف

جمعہ 28 اکتوبر 2016 14:23

فواد فلم کی تشہیر کی بجائے پارٹی میں مصروف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) فواد خان کے مداح کئی روز سے ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھنا چاہ رہے تھے اور ا?خر کار حال ہی میں ان کی اپنے قریبی دوست اور اہلیہ کے ہمراہ ایک پارٹی کی تصویر میڈیا میں سامنے آئی۔اپنی بولی وڈ فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی تشہیر سے دور فواد خان اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔

(جاری ہے)

حال ہی میں فواد خان کے دوست احمد علی بٹ کی سالگرہ کی تصویر میڈیا میں سامنے آئی٬ اس تصویر میں فواد کے منیجر حسن خالد٬ احمد علی بٹ کی اہلیہ اور فواد خان کی اہلیہ صدف شامل ہیں۔فواد خان٬ احمد علی بٹ اور حسن خالد ای پی نامی بینڈ کے ممبر تھے جس سے فواد نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔فواد خان کی بولی وڈ فلم ’اے دل ہے مشکل‘ جمعہ کو ریلیز کر دی گئی ہے
وقت اشاعت : 28/10/2016 - 14:23:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :