حمزہ علی عباسی کا دھرنے میں شرکت کے لیے کیرئیرتک قربان کرنے کا اعلان

میں سیاست دان نہیں لیکن پاکستانی کی حیثیت سے 2 نومبر کے دھرنے میں شرکت کروں گا٬ اداکار

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:36

حمزہ علی عباسی کا دھرنے میں شرکت کے لیے کیرئیرتک قربان کرنے کا اعلان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) پاکستان کے صف اول کے اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ 2 نومبرکے دھرنے میں ضرور شرکت کروں گا چاہے میرا کیریئر ہی کیوں نہ ختم ہوجائے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے 2 نومبر کو دھرنے کے اعلان نے ملکی سیاست میں ہلچل مچارکھی ہے جس سے شوبز کی شخصیات بھی متاثر نظر آرہی ہے جب کہ گلوکار اور فنکار بھی حکومت مخالف دھرنے میں شرکت کے لیے بیتاب ہیں لیکن اب اداکار حمزہ علی عباسی نے کیرئیرختم ہونے کے باوجود دھرنے میں شرکت کا اعلان کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور فیس بک پر اپنی پوسٹ میں اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ میں سیاست دان نہیں ہوں اور نہ ہی مجھے الیکشن میں تحریک انصاف کے ٹکٹ کی ضرورت ہے لیکن میں پاکستانی کی حیثیت سے 2 نومبر کے دھرنے میں شرکت کروں گا چاہے مجھے اس کے لیے اپنا کیرئیر اور مداحوں کو قربان ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔۔
وقت اشاعت : 29/10/2016 - 19:36:01

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :