چین میں رنگا رنگ مرسڈیز بینز فیشن شو اختتام پذیر

جمعہ 4 نومبر 2016 13:22

چین میں رنگا رنگ مرسڈیز بینز فیشن شو اختتام پذیر
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 نومبر2016ء) چین کے دار الحکومت بیجنگ میں رنگا رنگ مرسڈیز بینز فیشن میں نامور ڈیزائنرز نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

فیشن ویک کے دوران خصوصی طور پر کڈز فیشن شو کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں ننھے منے بچوں نے دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر واک کی اور فیشن کے جلوے بکھیرے۔معروف ملٹی نیشنل شوز برانڈ کی جانب سے منعقد کیے گئے اس فیشن شو میں بچوں نے جدید ڈیزائن کے جوتے پہن کر ریمپ پر واک کی۔ 25اکتوبرسے شروع ہونے والا یہ ایونٹ ایک ہفتہ تک تک رنگینیاں بکھیرنے کے بعدگزشتہ روز اختتام پذیر ہوگیا۔

وقت اشاعت : 04/11/2016 - 13:22:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :