ٹرمپ کی حمایت: رابرٹ ڈی نیرو نے آرنلڈ شیوازنگرکے ساتھ تصویر بنوانے سے انکار کر دیا

منگل 8 نومبر 2016 20:31

ٹرمپ کی حمایت: رابرٹ ڈی نیرو نے آرنلڈ شیوازنگرکے ساتھ تصویر بنوانے سے انکار کر دیا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2016ء) امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ہالی ووڈ سپراسٹارز میں تلخیاں پیدا کرنے کی وجہ بن گئے۔امریکی میڈیا کے مطابق ایک تقریب کے دوران رابرٹ ڈی نیرو نے آرنلڈ شیوازنگرکے ساتھ تصویر بنوانے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو نے ایک تقریب کے دوران کیلیفورنیا کے سابق ری پبلکن گورنرآرنلڈ شیوازنگر سے پوچھا کیا تم ٹرمپ کو ووٹ دوگے۔

شیوازنگر نے کہا کہ انھوں نے اب تک یہ طے نہیں کیا جس پرڈی نیرو بولے۔ اگر آپ ٹرمپ کی حمایت کررہے ہیں تو میرا آپ سے کوئی لینا دینا نہیں۔اس سے پہلے ٹرمپ کی مخالفت میں ہالی وڈ لیجنڈ کا ایک وڈیو پیغام بھی سامنے آیا تھا جس میں انھوں نے ری پبلکن امیدوارکو مکا مارنے کی دھمکی دی تھی۔
وقت اشاعت : 08/11/2016 - 20:31:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :