انضمام قریشی اور صیم کے نئے گانے’’پینو‘‘ کی سوشل میڈیا پر مقبولیت

بدھ 9 نومبر 2016 18:20

انضمام قریشی اور صیم کے نئے گانے’’پینو‘‘ کی سوشل میڈیا پر مقبولیت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) معروف گلوکار انضمام قریشی اور صیم کے نئے گانے ’’پینو‘‘ نے سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کرلی،آن لائن کے مطابق انضمام قریشی نے اپنا نیاویڈیو’’پینو‘‘ کو ایک ہفتہ قبل سوشل میڈیا پر ریلیز کیا تھا جس نے ایک ہفتے کے دوران ہی عوام میں شدید مقبولیت حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

ایف ایم ریڈیو کے ایک معروف پروگرام میں پرستاروں سے بات چیت کرتے ہوئے انضمام قریشی اور صیم نے بتایا کہ اس گانے کا آئیڈیا ان کا اپنا تھا گو اس سے قبل پینو کا لفظ اور بھی گلوکاروں نے اپنے گانے میں گایاہواتھا مگر انہیں یقین تھا کہ ان کا گانا عوام میں مقبولیت حاصل کرلے گا۔

اور یہی ہوا جب انہوں نے اس گانے کو سوشل میڈیا پر ریلیز کیا تو اس کی مقبولیت اور لائکس ایک ہفتے کے دوران اتنی بڑھ گئی کہ انہیں یقین ہی نہیں آرہا۔انضمام قریشی نے کہاکہ بطور گلوکار ان دونوں کی جوڑی کو بہت زیادہ پسندکیا جارہا ہے اور چینلز کے میوزک شوزمیں بھی انہیں پسندکیا جارہاہے۔ان کی کوشش ہوگی کہ آئندہ آنیوالے گانوں میں بھی وہ اکٹھے ہی ہوں۔۔
وقت اشاعت : 09/11/2016 - 18:20:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :