اردو فلم ’’دوبارہ پھر سے‘‘ کی نمائش 25 نومبر کو ہو گی

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:02

اردو فلم ’’دوبارہ پھر سے‘‘ کی نمائش 25 نومبر کو ہو گی
لاہور۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) ہدایتکارہ مہرین جبا ر کی نئی اردو فلم ’’دوبارہ پھر سے‘‘ 25 نومبر کو ملک بھر میں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

فلم کے فنکاروں میں عدیل حسین‘ علی کاظمی‘ مریم فاروق‘ طوبیٰ صدیقی‘ شاہد خان اور عتیقہ اوڈھو نے اہم کردار اداکئے ہیں، مہرین جبار قبل ازیں فلمیں’’ رام چند پاکستانی‘‘ اور’’ جیکسن ہائیٹس‘‘ بنا چکی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میری نئی فلم بھی عوام کو پسند آئے گی۔

وقت اشاعت : 12/11/2016 - 18:02:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :