عامر خان نے اپنی بیوی کی فلم پروڈیوس کرنے سے انکار کر دیا

پیر 13 اکتوبر 2008 12:06

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 13اکتوبر 2008 ء) اداکار عامر خان نے اپنی بیوی کرن راؤ کی فلم پروڈیوس کرنے سے انکار کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ کرن راؤ نے ایک اسکرپٹ لکھا ہے جسے وہ فلمانا چاہتی ہیں لیکن عامر خان کو یہ اسکرپٹ پسند نہیں ‘ کرن راؤ کی خواہش تھی کہ عامر خان اس فلم کے پروڈیوسر ہوں لیکن عامر خان اس فلم کو ہاتھ میں لینے سے کترا رہے ہیں کیونکہ انکی بیگم اس فلم کو گلی کوچوں میں نئے چہروں کیساتھ فلمانا چاہتی ہیں ۔

(جاری ہے)

مزید بتایا ہے کہ کرن راؤ نے اب خود ہی یہ فلم پروڈیوس کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

وقت اشاعت : 13/10/2008 - 12:06:21

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :