سال 2016ء پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے بہترین سال ثابت ہوا ‘ صائمہ نور

پیر 21 نومبر 2016 14:27

سال 2016ء پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے بہترین سال ثابت ہوا ‘ صائمہ نور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2016ء) نامور اداکارہ صائمہ نو رنے کہا ہے کہ سال 2016ء پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے بہترین سال ثابت ہوا ، ماضی کی نسبت امسال میں ہمسایہ ملک کے مقابلے میں مقامی سینمائوں میں پاکستانی فلموں کا زیادہ تعداد میں پیش ہونا خوش آئند ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ فلم بینوں کو اپنی فلم کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ فلمسازی کے رجحان کو فروغ دیا جاسکے ۔

صائمہ نور نے کہا کہ سال 2016ء پاکستانی فلم انڈسٹری کے لئے بہترین سال ثابت ہوا ہے ۔ اب لکھنے والے اسکرپٹ میں نئے موضوعات کو شامل کر رہے ہیں جس سے ہماری فلموں کو کامیابی مل رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی کیلئے سینما مالکان اور فلم ہینوں کو سب سے پہلے اپنی فلموں کو ترجیح دینی چاہیے ۔
وقت اشاعت : 21/11/2016 - 14:27:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :