شوبز میں سفارشی اور نا اہل لوگوں کی ہرگز جگہ نہیں ‘ ریشم

پیر 21 نومبر 2016 14:27

شوبز میں سفارشی اور نا اہل لوگوں کی ہرگز جگہ نہیں ‘ ریشم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2016ء) نامور اداکار و ماڈل ریشم نے کہا ہے کہ شوبز میں سفارشی اور نا اہل لوگوں کی ہرگز جگہ نہیں ،اگر کوئی اچھی اور معیاری فلم کی آفر ہوئی تو اس پر ضرور غور کروں گی ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنا موجودہ مقام انتھک محنت سے حاصل کیا ہے جس پر میں ہمیشہ فخر محسوس کرتی ہوں ، اپنے کام سے عشق کامیابی کا پہلا اصول ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میں نے نئے ٹیلنٹ اور جونیئرز کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے مگر میری ذاتی رائے ہے کہ شوبز میں سفارشی اور نا اہل لوگوں کی ہرگز جگہ نہیں ہے ۔ کوئی شخص سفارش سے کام ضرور حاصل کر لیتا ہے مگر اچھا فنکار نہیں بن سکتا ۔ کیونکہ کامیابی دلانے میں محنت اور لگن بڑی اہم چیز ہوتی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ریشم نے کہاکہ اگر کوئی اچھی اور معیاری فلم کی آفر ہوئی تو اس پر ضرور غور کروں گی ۔
وقت اشاعت : 21/11/2016 - 14:27:53

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :