سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل پر مبنی فلم ’’جیکی ‘‘ کل ریلیز ہو گی

جمعرات 1 دسمبر 2016 13:17

سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل پر مبنی فلم ’’جیکی ‘‘ کل ریلیز ہو گی
․لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل کے واقعے پر مبنی ہالی وڈ بائیو گرافیکل فلم ’’جیکی‘‘ ریلیز کے لیے تیار۔ فلم کل جمعہ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پابلو لارین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 1963 میں امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل کے واقعے پر بنائی گئی ہے جس میں نتالی پورٹ مین نے سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کی اہلیہ اورسابق خاتون اول جیکی کینیڈی کا کردار نبھایا ہے۔ نو ملین ڈالر کی لاگت سے بننے والی فلم 2دسمبر کو ریلیز کی جائیگی۔

وقت اشاعت : 01/12/2016 - 13:17:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :