دی ممی کی ایک بار پھر واپسی‘یہ فلم 9جون 2017 کو ریلیز کی جائے گی

فلم کا پہلا ٹیزر سامنے آگیا ‘ب نئی فلم میں مرکزی کردار سپر اسٹار ٹام کروز ادا کریں گے

جمعہ 2 دسمبر 2016 11:12

دی ممی کی ایک بار پھر واپسی‘یہ فلم 9جون 2017 کو ریلیز کی جائے گی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) ا فلم سیریز ’’دی ممی‘‘ ایک بار پھر نئے انداز کے ساتھ پیش کی جارہی ہے۔ ہولی وڈ اسٹوڈیو یونیورسٹی نے 1990 کی دہائی کے آخر اور 2000 کی دہائی کے شروع میں کروڑوں افراد کو اپنا پرستار بنانے والی یہ سیریز اب نیا جنم لے رہی ہے۔یہ فلم نو جون 2017 کو ریلیز کی جائے گی۔اس فلم نے برینڈن فریزر کو ایک ایکشن اسٹار بنا دیتا تھا اور اب نئی فلم میں مرکزی کردار سپر اسٹار ٹام کروز ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

ٹام کروز اس فلم کے ایگزیکٹو پروڈیوسر بھی ہیں اور اس فلم کا پہلا ٹیزر سامنے آگیا ہے۔اس بار کہانی میں جدید دور کو دکھایا گیا جس میں ایک مصری شہزادی اپنے مقبرے میں جاگ جاتی ہے اور ٹام کروز ہی اسے روک کر دنیا کو تباہ ہونے سے بچا سکتے ہیں۔اس فلم کے کمپیوٹر گرافکس خوفزدہ کردینے والے ہیں جبکہ ٹیزر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ پہلے کی طرح پرمزاح ہونے کی بجائے ہارر فلم ثابت ہوسکتی ہے۔اگر تو آپ بھی ایکشن ایڈونچر اور ہارر فلموں کو پسند کرتے ہیں تو یقیناً آپ کو اس کا انتظار ہوگا۔یہ فلم نو جون 2017 کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 02/12/2016 - 11:12:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :