جنید جمشید زبردست انسان تھے، دوست بھی انکے اخلاق کی تعریف کرتے ہیں،محمد یوسف

جمعرات 8 دسمبر 2016 13:26

جنید جمشید زبردست انسان تھے، دوست بھی انکے اخلاق کی تعریف کرتے ہیں،محمد یوسف

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد یوسف نے کہا ہے کہ جنید جمشید زبردست انسان تھے، دوست بھی جنید جمشید کے اخلاق کی تعریف کرتے ہیں اور جنید جمشید سے جب بھی میری ملاقات ہوئی میں نے ان کو بہتر انسان پایا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد یوسف نے کہا کہ جنید جمشید سمیت طیارے حادثے میں جاں بحق تمام افراد کی مغفرت کی دعا کرتا ہوں ، جنید جمشید زبردست انسان تھے ، جنید جمشید سے جب بھی میری ملاقات ہوئی میں نے ان کو بہتر انسان پایا ، انہوں نے کہا کہ دوست بھی جنید جمشید کے اخلاق کی تعریف کرتے ہیں،جنید جمشید کو ہمیشہ دین کی باتیں کرتے دیکھا۔

وقت اشاعت : 08/12/2016 - 13:26:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :