فلم وار فار دی پلانیٹ آف دی ایپس کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا

فلم آئندہ برس 14جولائی کوسینما گھروں کی زینت بنے گی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 11:40

فلم وار فار دی پلانیٹ آف دی ایپس کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) ایکشن سے بھرپورہالی ووڈسائنس فکشن فلم ار فار دی پلانیٹ آف دی ایپس کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا میڈیا رپور ٹ کے مطابق ہالی ووڈ کی2014ء کی بلاک بسٹر سائنس فکشن فلم کے سیکوئل رائز آف دی پلانیٹ آف دی ایپس کے سیکوئل وار فار دی پلانیٹ آف دی ایپس کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ،ْمیٹ ریوز کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے بن مانسوں کے گرد گھوم رہی ہے جو دنیا پر اپنا قبضہ جمانے کی کوششیں کرتے دکھائی دینگے۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں اینڈی سرکیس ،ْاسٹیو زیہن ،ْجوڈی گریر ،ْٹیری نوٹیری اور کیرن کونورل سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔پیٹر چرنن اور رِک جیفا کی پشترکہ پروڈیو س کردہ یہ فلم 20thسنچری فاکس کے بینر تلے آئندہ برس 14جولائی کوسینما گھروں کی زینت بنے گی۔
وقت اشاعت : 10/12/2016 - 11:40:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :