شاہد آفریدی سے نجی تعلقات کا دعوی کرنے والی بھارتی اداکارہ ارشی خان کی پاکستان مخالف فلم کے کردار کی قابل اعتراض تصاویر سامنے آگئیں

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 دسمبر 2016 19:49

شاہد آفریدی سے نجی تعلقات کا دعوی کرنے والی بھارتی اداکارہ ارشی خان کی پاکستان مخالف فلم کے کردار کی قابل اعتراض تصاویر سامنے آگئیں

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 دسمبر2016ء) شاہد آفریدی سے نجی تعلقات کا دعوی کرنے والی بھارتی اداکارہ عرشی خان کی پاکستان مخالف فلم کے کردار کی قابل اعتراض تصاویر سامنے آگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی متنازعہ ماڈل و اداکارہ عرشی خان جنہوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سے نجی تعلقات کا دعوی کیا تھا، ان کے حوالے سے ایک اور خبر سامنے آئی ہے جس کے کافی چرچے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

عرشی خان بھارتی ہدایتکار منیش سنگھ کی جانب سے بنائی جانے والی پاکستان مخالف فلم میں کام کر رہی ہیں۔ عرشی خان فلم میں ایک پاکستانی ایجنٹ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ عرشی خان کے اس کردار کی کچھ قابل اعتراض تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔ ان تصاویر میں عرشی خان نے اپنے جسم کے مختلف حصوں پر پاکستان کا جھںڈا پینٹ کر رکھا ہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ان تصاویر پر خوب بحث و مباحثہ جاری ہے۔

وقت اشاعت : 17/12/2016 - 19:49:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :