چینی فلم انڈسٹری آئندہ چند برسوں میں عروج حاصل کر لے گی،تائیوان کے مشہور ہدایتکار انگ لی کا انٹرویو میں اظہار خیال

بدھ 21 دسمبر 2016 13:16

چینی فلم انڈسٹری آئندہ چند برسوں میں عروج حاصل کر لے گی،تائیوان کے مشہور ہدایتکار انگ لی کا انٹرویو میں اظہار خیال
تائیپی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 دسمبر2016ء) تائیوان کے ایک مشہور ہدایتکار انگ لی نے کہا ہے کہ چینی فلم انڈسٹری چند برسوں میں عروج حاصل کر لے گی۔ لی کے مطابق بہت جلد ہالی ووڈ انڈسٹری چینی فلمی صنعت کے مقابلے میں بہت پیچھے رہ جائے گی۔انگ لی دو مرتبہ معتبر آسکر ایوارڈ جیت چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ چینی فلم انڈسٹری عالمی افق پر ایک ایسے انداز میں جلوہ گر ہونے والی ہے کہ اس کے بعد امریکی فلم انڈسٹری کا نشان ہالی ووڈ نہ صرف مدھم ہو جائے گا بلکہ اٴْس کی اہمیت بھی کم ہو کر رہ جائے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا کی دوسری بڑی اقتصادیات کے حامل ملک نے ایک طرح ان پر انحصار کیا ہوا ہے کہ وہ چینی فلمی صنعت کو ایک منزل سے آشنا کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہالی ووڈ کا روشن چہرہ گہنانے والا ہے اور اب دنیا کا نیا فلمی مرکز چین بننے جا رہا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ سالوں میںچینی فلم انڈسٹری کا حجم امریکی فلمی صنعت سے بڑھ جائے گا اور بتدریج ہالی ووڈ کی جگہ اور مقام چینی فلم انڈسٹری کو حاصل ہو جائے گا۔
وقت اشاعت : 21/12/2016 - 13:16:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :