بل بتوڑی' کے علاج کا فنڈ 10 لاکھ کر دیا گیا

جمعہ 6 جنوری 2017 20:09

بل بتوڑی' کے علاج کا فنڈ 10 لاکھ کر دیا گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2017ء) بچوں کے مشہور ڈرامے 'عینک والا جن' کا مقبول کردار مشہور کردار 'بل بتوڑی' ادا کرنے والی اداکارہ نصرت آرائ بیگم کے علاج معالجے کے اخراجات پاکستان بیت المال نے 6 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بیت المال کے ایم ڈی نے یہ فیصلہ اداکارہ نصرت آرائ بیگم کی بہتر صحت یابی کے لیے کیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ چند روز قبل اداکارہ پر فالج کا اٹیک ہوا، جس کے باعث ان کی بائیں ٹانگ متاثر ہوئی، وہ ان دنوں کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزار رہی ہیں۔اس حوالے سے بیت المال نے 'بل بتوڑی' کے علاج معالجے کے اخراجات اٹھانے کی یقین دہانی کروائی تھی۔خیال رہے کہ نصرت آرائ بیگم کے بیٹے عامر رضا نے ڈان کو بتایا کہ ان کی والدہ ہفتہ 7 جنوری کو لاہور کے شیخ زید ہسپتال میں طبی معائنہ کروائیں گی، تاہم بیت المال نے ان کے علاج کا آغاز آج سے ہی کروا دیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے ایک سرکاری لیٹر نصرت آرائ بیگم کو دیا جائے گا، جسے دکھا کر وہ کسی بھی ہسپتال میں اپنا علاج کرواسکیں گی۔۔
وقت اشاعت : 06/01/2017 - 20:09:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :