ساحر لودھی نے اپنی فلم ’’ راستہ ‘‘ کو 24فروری کو ریلیز کرنے کے لئے تیاریاں شروع کر دیں

منگل 17 جنوری 2017 13:10

ساحر لودھی نے اپنی فلم ’’ راستہ ‘‘ کو 24فروری کو ریلیز کرنے کے لئے تیاریاں شروع کر دیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) اداکار و پروڈیوسر ساحر لودھی نے اپنی فلم ’’ راستہ ‘‘ کو ریلیز کرنے کے لئے تیاریاں شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اداکار وپروڈیوسر ساحر لودھی اپنی فلم ’’ راستہ ‘‘ کو 24فروری کو ریلیز کر رہے ہیں ۔ اس حوالے سے انہوں نے تشہیری مہم یکم فروری سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں فلم کی دیگر کاسٹ بھی حصہ لے گی ۔ علاوہ ازیں ساحر لودھی فلم کو ریلیز کرنے سے قبل مرکزی کاسٹ کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس بھی کریں گے ۔

وقت اشاعت : 17/01/2017 - 13:10:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :