پریانکا چوپڑا صحت یاب، ’’کوانٹیکو ‘‘کی شوٹنگ میں شامل

جمعرات 19 جنوری 2017 13:33

پریانکا چوپڑا صحت یاب، ’’کوانٹیکو ‘‘کی شوٹنگ میں شامل
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) اداکارہ پریانکا چوپڑا نے صحت یابی کے بعد اپنی شوبز سرگرمیاں بحال کر دیں۔پریانکا کے نمائندے کے مطابق انہوں نے ٹی وی سیریل ’’کوانٹیکو ‘‘کی شوٹنگ میں دوبارہ حصہ لینا شروع کر دیا، وہ خوش وخرم ہیں تا ہم ان کے جسم میں اکڑائو اور درد ابھی باقی ہے۔

(جاری ہے)

پریانکا گذشتہ ہفتے کوانٹیکو کے سیٹ پر عکسبندی کے دوران گرکے زخمی ہو گئی تھیں جس کے بعد وہ آرام کے لئے چھٹی پر چلی گئی تھیں۔ ’’کوانٹیکو ‘‘میں پریانکا ایف بی آئی ایجنٹ ایلکس پیرش بنی ہوئی ہیں۔

وقت اشاعت : 19/01/2017 - 13:33:51

Rlated Stars :