سلمان خان نے نئی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ میں ایک اور ننھے اداکار کو متعارف کرادیا

منگل 24 جنوری 2017 23:09

سلمان خان نے نئی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ میں ایک اور ننھے اداکار کو متعارف کرادیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2017ء) سلمان خان بھارتی فلم انڈسٹری میں نئے لوگوں اور ننھے اداکاروں کو متعارف کروانے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں اور اب انہوں نے اپنی نئی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ میں ایک اور ننھے اداکار کو متعارف کرایا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان آج کل اپنی نئی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور گزشتہ روز دبنگ خان نے ایک ننھے اداکار کی تصویر اپنی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی جسے انہوں نے فلم میں متعارف کروایا ہے جب کہ سلمان خان کی جانب سے بچے کا نام ’’متن رے‘‘ لکھا گیا ہے۔

اس سے قبل سلمان خان نے اپنی فلم بجرنگی بھائی جان میں ننھی اداکارہ ہرشالی ملہوترا کو متعارف کرایا اور بچی نے فلم ’’منی‘‘ کے نام کام کیا جسے بے حد پذیرائی حاصل ہوئی تھی اور فلم کی ریلیز کے بعد ہر طرف ننھی اداکارہ کے چرچے تھے۔’’ ٹیوب لائٹ‘‘ کی کہانی دو بھائیوں کے گرد گھومتی ہے جس میں سلمان خان کے بھائی کا کرداران کے حقیقی بھائی سہیل خان ادا کریں گے جب کہ فلم سال رواں سال عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی جس کا اب تک پوسٹر ہی منظر عام پر آیاہے۔۔
وقت اشاعت : 24/01/2017 - 23:09:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :