ایشوریہ بچن مہنگی ترین بھارتی فنکارہ بن گئیں

جمعہ 20 فروری 2009 13:17

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20فروری ۔2008ء) بالی ووڈ کی اداکارہ ایشوریہ بچن ہالی ووڈ میں سب سے زیادہ کمانے والی بھارتی اداکارہ بن گئیں ۔ایشوریہ نے خانز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ،عالمی فہرست میں ول اسمتھ پہلے نمبر پر ہیں ۔ ا س بات کا انکشاف فوربزمیگزین کی جانب سے کئے گئے ایک سروے میں کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سروے میں ایشوریہ سمیت بالی ووڈ کے چھ اداکاروں کو شامل کیا گیا جن میں سلمان خان ، عامر خان ، شاہ رخ خان ، عرفان خان اور ہرتیک روشن شامل ہیں ، عالمی دنیا سے منتخب ایک ہزار چار سو گیارہ بہترین فنکاروں میں ایشوریا 387ویں نمبر پر ہیں ۔

سروے میں بھارتی امریکی اداکار کل پین 476ویں نمبر پر آئے ہیں ان کا ایش کے بعد دوسرا نمبر ہے ۔ اداکارعامر 540 ویں ، شاہ رخ اور سلمان 735 ویں اور ہرتیک 1059 ویں نمبر پر ہیں ۔ ان کے بعد اس فہرست میں چار ہالی ووڈ اسٹار جونی ڈیپ ، براڈپٹ ، لیونارڈوڈی کپریو اور انجلیناجولی دوسرے نمبر پر جبکہ اس فہرست میں ٹام ہینکس ، جارک کلونی ، میٹ ڈیمن اور جیک نکولس ٹاپ ٹین میں شامل ہیں ۔
وقت اشاعت : 20/02/2009 - 13:17:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :