خان شاہ رخ خان چیٹ شوکی میزبان کریں گے

جمعہ 3 فروری 2017 13:11

خان شاہ رخ خان چیٹ شوکی میزبان کریں گے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2017ء) بالی وڈاداکار خان شاہ رخ خان ٹی وی پر چیٹ شو میں میزبان کا کردار ادا کریں گے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہ رخ خان نے ٹی وی کی دنیا سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیاتھا۔اطلاعات کے مطابق شاہ رخ کا ایک نیا چیٹ شو جلد آنے والا ہے۔

(جاری ہے)

شو میں شاہ رخ میزبان کے کردار میں نظر آئیں گے،جس کی شوٹنگ شروع ہو چکی ہے۔شو ویڈیو سیریز ٹیڈ ٹالیس پر مبنی ہے جس میں مختلف علاقوں کے لوگ زندگی سے منسلک مسائل کو سامنے رکھتے ہیں۔شاہ رخ نے بتایا کہ وہ اس شو میںمعاشرے میں تبدیلی لانے والی کہانیاں پیش کی جائیں گی۔جس میں صحت ،تعلیم ، خواتین کو بااختیار بنانے، ماحولیات جیسے موضوع شامل رہیں گے۔

وقت اشاعت : 03/02/2017 - 13:11:33

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :