رنبیرنے سنجو بابا بننے کے لیے 250 گھنٹے لگادیئے

اپنی نئی فلم میں سنجے دت کا رنگ ڈھنگ اپنانے کی لیے رنبیر نے ان کی فلمیں، وڈیوز اور انٹرویوز دیکھ ڈالے

ہفتہ 11 فروری 2017 16:19

رنبیرنے سنجو بابا بننے کے لیے 250 گھنٹے لگادیئے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2017ء) بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اداکار سنجو بابا کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کر نے جارہے ہیں جس کے کے لیے وہ دن رات محنت میں لگے ہوئے تاہم اداکار کی زندگی کی بہترین عکاسی کے لیے انہوں نے 250 گھنٹوں سے زائد اداکار کی اداکاری کو غور سے دیکھا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنبیر کپورہدایتکار راج کمار ہیرانی کی اداکار سنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم میں مرکزی کردار کے لیے سر توڑ محنت کر رہے ہیں جس کے لیے انہوں نہ صرف اداکارعامرخان کی طرح کردار کی بہترین عکاسی کے لیے وزن بڑھایا بلکہ انہوں نے اداکارکی طرح اداکاری کے لیے 250 گھنٹے سے زائد ان کو بخوبی غور کیا ہے۔

اداکار نے سنجے دت کی طرح اداکاری کرنے کے لیے ان کی فلمیں، وڈیوز، انٹرویوز، بات چیت کا طریقہ ، اداب سمیت متعدد چیزوں کو 250 گھنٹے سے زائد دیکھا جب کہ اداکار نے سنجوبابا سے متعدد ملاقاتیں بھی کی ہیں۔
وقت اشاعت : 11/02/2017 - 16:19:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :