آسکر ایوارڈ 2017 میں پریانکا چوپڑا کا شرکت سے انکار

ہفتہ 18 فروری 2017 20:04

آسکر ایوارڈ 2017 میں پریانکا چوپڑا کا شرکت سے انکار
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے گزشتہ سال کے آسکر ایوارڈز میں شائقین کی خوب توجہ حاصل کی تھی، تاہم وہ اس سال اس نامور ایوارڈ شو کا حصہ نہیں بنیں گی۔ ایک رپورٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا 2017 کے آسکر ایوارڈز میں شریک نہیں ہوں گی، جس کی وجہ ان کا مصروف شیڈول ہے۔

(جاری ہے)

پریانکا چوپڑا اس وقت اپنے امریکی شو 'کوائنٹیکو' کے دوسرے سیزن کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کے ساتھ ساتھ وہ ممبئی میں بھی اپنے پروجیکٹس پر کام کررہی ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ 89 اکیڈمی ایوارڈز ان کی فہرست میں موجود نہیں۔

پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ 'میں ہوائی جہاز کا سفر اس طرح کرتی ہوں، جیسے لوگ گاڑیوں کا کرتے ہیں، میرا پاسپورٹ بھر چکا ہے، ایسا لگتا ہے جیسے میرے پر ہیں'۔تاہم انہیں اپنے مصروف شیڈول سے کوئی مسئلہ نہیں، انہوں نے کہا کہ 'میں صرف ایک عام لڑکی ہوں، جو اپنا کام کررہی ہوں'۔خیال رہے کہ گزشتہ سال پریانکا چوپڑا نے آسکر ایوارڈز میں ایک ایوارڈ پیش کرنے کے لیے شرکت کی تھی، انہوں نے گزشتہ سال کے ایمی ایوارڈز اور رواں سال کے گولڈن گلوبس میں بھی ایوارڈز پیش کیے۔۔
وقت اشاعت : 18/02/2017 - 20:04:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :