میلا ن فیشن ویک :تیسرا دن مشہور برینڈز کے نام رہا

اٹالین لگڑری فیشن ہائوس ورساچے نے بھی فیشن ویک میں اپنا حصہ ڈالا

اتوار 26 فروری 2017 14:10

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2017ء)میلان فیشن ویک کا تیسراروزمشہور فیشن برینڈز کے نام رہا،اس موقع پر نت نئے تجربات اوررنگوں سے بھرپور نئے ٹرینڈز متعارف کرائے گئے۔

(جاری ہے)

اٹالین لگڑری فیشن ہائوس ورساچے نے بھی میلان فیشن ویک میں اپنا حصہ ڈالا،ملبوسات کی اس کلیکشن میں خواتین کو بااختیار بنانیکی تھیم پرکام کیا گیا ہے،اسٹریٹ وئیر،کیڑول،ایوننگ وئیراورریڈی ٹووئیر ملبوسات میںگہریرنگ اور کانٹراسٹ نمایاں رہا۔فیشن کی دنیا کے جانے پہچانے مشہور اطالوی برینڈ ارمانی نے بھی سال 2017 ئ کے موسم خزاں اورموسم سرما کی مناسبت سے اپنی کلیکشن پیش کی ،رنگو ں سے بھرپور ملبوسات ریمپ کی زینت بنے۔

وقت اشاعت : 26/02/2017 - 14:10:53