خوبصورتی خدا کی دین ہے مگر شوبز میں فن میرے کام آیا ‘ اداکارہ جویریہ عباسی

جمعہ 3 مارچ 2017 13:22

خوبصورتی خدا کی دین ہے مگر شوبز میں فن میرے کام آیا ‘ اداکارہ جویریہ عباسی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2017ء) نامور اداکارہ جویریہ عباسی نے کہا ہے کہ خوبصورتی خدا کی دین ہے اور انسان کو خدا کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ جس نے اسکو سب سے زیادہ خوبصورت پیدا کیا ہے ، شوبز میں میری خوبصورتی نہیں بلکہ فن میرے کام آیا ہے البتہ خوبصورتی نے اداکاری میں مزید اضافہ کر دیا ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں ہمیشہ کام کرنے سے پہلے سکرپٹ دیکھتی ہوں اور اس میں اداکاری کا مارجن ہو تو پھر میں کام کرنے کی حامی بھرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ٹی وی کے ساتھ فلم میں بھی کام کیا ہے ، میری ایک فلم ’’ ع سے عورت ‘‘ کو 2016ء میں دہلی میں ہونے والے انٹرنیشنل فلمی میلے میں پیش کیا گیا اور یہ میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں تھا ۔

(جاری ہے)

میں نے اس فلم میں بغیر میک اپ کے اداکاری کی تھی ۔ٹی وی اور فلم میں میک اپ لازمی ہوتا ہے مگر کبھی کچھ کردار ایسے آجاتے ہیں جس میں بالکل لائٹ میک اپ استعمال کیا جاتا ہے مگر میری فلم میں مجھ پر ذرا بھی میک اپ استعمال نہیں ہوا تھا ۔

جویریہ عباسی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرا لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کو بڑا دل کرتا ہے مگر اس روز میری کراچی میں ایک ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ ہے اور اسی وجہ سے میں ٹی وی پر بیٹھ کر میچ کو انجوائے کروں گی ۔ انہوں نے کہا کہ میں پہلے بھی لاہور آتی جاتی رہتی ہوں اور مجھے کبھی بھی احساس نہیں ہوا کہ میں کراچی یا لاہور میں ہوں ۔
وقت اشاعت : 03/03/2017 - 13:22:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :