فلم’’ہاف گرل‘‘کو اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں شوٹنگ کی اجازت مل گئی

منگل 7 مارچ 2017 14:36

فلم’’ہاف گرل‘‘کو اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں شوٹنگ کی اجازت مل گئی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مارچ2017ء) فلمساز چتن بھاگٹ کی فلم’’ہاف گرل‘‘کو اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں شوٹنگ کی اجازت مل گئی۔ذرائع کے مطابق اداکار ارجن کپور اور شردھا کپور کی فلم’’ہاف گرل فرینڈ‘‘بھارت کی پہلی فلم ہو گی جس کے بعض مناظر میں اقوام متحدہ کے نیویارک کے صدر دفتر کی اصلی لوکیشنز نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)

چتن نے اس امر کی اطلاع اپنی ایک ٹوئیٹ میں دیتے ہوئے کہا کہ ان کی فلم کو بھارت کی پہلی فلم کا اعزاز حاصل ہو گا جو نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں فلمائی جائے گی انہیں اس کام کیلئے اقوام متحدہ سے اجازت حاصل ہو گئی ہے،ان کا خیال ہے کہ اس فلم کے ذریعے دنیا کو ایک مثبت پیغام حاصل ہو گا خاص طور پر بھارت میں پرائمری دیہی تعلیم کے بارے میں۔

اس فلم کو موہت سوری ڈائریکٹ کر رہے ہیں،فلم کے مناظر کی اقوام متحدہ میں عکسبندی شروع ہے۔
وقت اشاعت : 07/03/2017 - 14:36:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :