شرمین عبید چنائے کی ڈاکیومنٹری اے گرل ان دی ریور کو 76ویں پیباڈی ایوارڈز میں نامزد

پیباڈی ایوارڈز کی مرکزی تقریب رواں سال 20 مئی کو نیویارک میں منعقد کی جائے گی

جمعرات 6 اپریل 2017 16:22

شرمین عبید چنائے کی ڈاکیومنٹری اے گرل ان دی ریور کو 76ویں پیباڈی ایوارڈز میں نامزد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2017ء)پاکستان کی کامیاب فلم ساز اور دو مرتبہ آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والی شرمین عبید چنائے کی ڈاکیومنٹری اے گرل ان دی ریور کو 76ویں پیباڈی ایوارڈز میں نامزد کرلیا گیا ہے۔اس خبر کا اعلان شرمین عبید چنائے نے اپنی ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعے کیا۔خیال رہے کہ اے گرل ان دی ریور کو 2016میں آکیڈمی ایوارڈ (آسکرز) سے بھی نوازا گیا تھا۔

ڈاکیومنٹری اے گرل ان دی ریور ایک ایسی نوجوان لڑکی کی کہانی ہے جسے غیرت کے نام پر قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی تاہم وہ بچ گئی۔

(جاری ہے)

فلم کو ڈاکیورمنٹری فلموں کے زمرے میں نامزد کیا گیاجس میں کئی اور فلمیں جیسے 'او جے ،ْ میڈ ان امریکا ،ْ بی بی سی کی بنائی ہوئی تفتیشی فلم اسلامک سٹیٹ موسٹ وانٹڈ وغیرہ نامزد کی گئیں۔اس زمرے میں جیتنے والی فلم کے نام کا اعلان رواں سال 18 اپریل کو کیا جائیگا۔پیباڈی ایوارڈز میں ٹیلی ویڑن، ریڈیو اور ویب سائٹ کی جانب سے ایک ہزار 200 انٹریز بھیجی گئی تھیں، جن میں سے 60 کا انتخاب کیا گیا۔پیباڈی ایوارڈز کی مرکزی تقریب رواں سال 20 مئی کو نیویارک میں منعقد کی جائے گی۔پاکستان کی فلم برقع ایونجرز کو بھی اس ایوارڈ تقریب میں اعزاز دیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 06/04/2017 - 16:22:16

Rlated Stars :