معاشرے میں برائیوں کی بڑی وجہ جہالت ہے ‘عائشہ ثناء

منگل 11 اپریل 2017 13:05

معاشرے میں برائیوں کی بڑی وجہ جہالت ہے ‘عائشہ ثناء
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اپریل2017ء)اداکارہ عائشہ ثنا نے کہا ہے کہ پاکستان میں جہالت اور غربت کے اندھیروں کو دور کرنے کے لئے تعلیم لازمی جز ہے‘ جب تک ہر بچہ تعلیم حاصل نہیں کرے گا اس وقت تک ترقی مشکل ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشرے میں برائیوں کی بڑی وجہ جہالت ہے ، جب تک انسان کا دماغ تعلیم کی روشی سے منور نہیں ہوتا اس وقت تک وہ اچھے اور برے کی تمیز نہیں کر سکتا ۔ وقت کی ضرورت ہے کہ پاکستان میں نصاب تعلیم یکساں کیا جائے تاکہ غریب اور امیر کے درمیان تعلیم کا معیار یکساں ہو سکے ۔

وقت اشاعت : 11/04/2017 - 13:05:33

Rlated Stars :