فلم ’’ پنجاب نہیں جائوں گی ‘‘ میرے کیریئر کی دوسری فلم ہے ‘ صباء حمید

جمعرات 13 اپریل 2017 13:14

فلم ’’ پنجاب نہیں جائوں گی ‘‘ میرے کیریئر کی دوسری فلم ہے ‘ صباء حمید
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2017ء) اداکارہ صباء حمید نے کہا ہے کہ طویل عرصے سے ٹی وی ڈراموں میں کام کر رہی ہوں ، فلم ’’ پنجاب نہیں جائوں گی ‘‘ میں بھی کام کر رہی ہوں اور یہ میرے کیریئر کی دوسری فلم ہے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اپنے شوبز کیریئر سے لیکر اب تک میں نے اتنے ڈراموں میں کام کیا ہے کہ اب مجھے بھی ان کی تعداد یاد نہیں ۔

(جاری ہے)

لاہور اور کراچی میں سب سے زیادہ کام کیا اور میری پہچان پی ٹی وی سنٹر لاہور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نعمان اعجاز ایک منجھے ہوئے اداکار ہیں ان کے ساتھ کام کر کے اچھا لگتا ہے اور اب نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آرہا ہے جو مستقبل میں ہم سینئر کی جگہ لے گا ۔ صباء حمید نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ،اگلی وزیر اعظم مریم نواز شریف ہو سکتی ہیں۔
وقت اشاعت : 13/04/2017 - 13:14:33

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :