3g 4g License award ceremony might held on 17th may

3g 4g License Award Ceremony Might Held On 17th May

تھری جی اور فور جی لائسنس کے ایوارڈز کی تقریب 17مئی کو ہوگی

تھری جی اور فور جی لائسنسوں کے ایوارڈ کی تقریب 17مئی 2014ء کومنعقد ہونے کا امکان ہے۔ اس سے قبل 10مئی کو یہ ایوارڈز کی تقریب ہونا تھی، لیکن ٹیلی کام کمپنیوں کی طرف سے ٹیکس معاملات پر اٹھائے گئے اعتراضات کی وجہ سے اس میں تاخیر ہو گئی۔
ا ب اُمید ہے کہ 17مئی کو ٹیلی نار، موبی لنک اور یو فون کو تھری جی، جبکہ زونگ کو تھری جی اور فور جی کے لائسنس باقاعدہ طور پر دے دئیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جسکے بعد یہ تمام کمپنیاں کمرشل سطح پر تھری اور فور جی کی ترسیل شروع کر دیں گی۔
فلحال ملک کے مختلف شہروں میں تھری جی کی سروس تجرباتی بنیادوں پر شروع کر دی گئی ہیں۔ یو فون ‘ ٹیلی نار اور موبی لنک نے مفت تھری جی کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ زونگ کی طرف سے مخصوص صارفین کیلئے اس سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اُمید ہے کہ موبائل فون کمپنیاں بہت جلد دیگر شہروں میں بھی تھری جی سروس کا آغاز کر دیں گی، تاکہ صارفین جلد از جلد اس نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا سکیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-05-13

More Technology Articles