3G and 4G Auctions Rehearsal

3G And 4G Auctions Rehearsal

تھری جی اور فور جی سپیکٹرم کی نیلامی کیلئے نیلامی کا آزمائشی عمل

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے تھری جی اور فور جی سپیکٹرم کیلئے آزمائشی نیلامی کا عمل پیر کو پی ٹی اے ہیڈکوارٹر میں منعقد کیا جس میں غیرملکی کنسلٹنٹ ویلیوپارٹنرز کے نمائندے اورپی ٹی اے کی آئی ٹی ٹیم نے تھری جی اور فور جی سپیکٹرم کی نیلامی میں حصہ لیتے والی موبائل کمپنیوں کے نمائندوں کو نیلامی کے آن لائن پراسس سے متعلق تربیت دی اس موقع پر پی ٹی اے کے چیئرمین ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ اوردیگر حکام بھی موجود تھے.

واضح رہے کہ 23 اپریل کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں تھری جی اور فور جی سپیکٹرم کی نیلامی ہوگی جس میں حصہ لینے والی کمپنیوں کے نمائندے اپنے دفاتر میں بیٹھ کر آن لائن نیلامی میں حصہ لیں گے نیلامی کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے بولی دہندگان کو رنگ الاٹ کئے جائیں گے تاکہ کسی کمپنی کے بارے میں دوسری کمپنی کو آگاہی نہ ہوسکے کہ اس کے مدمقابل کون ہے�

(جاری ہے)

تاریخ اشاعت: 2014-04-21

More Technology Articles