3G Licenses to be issued in March in Pakistan

3G Licenses To Be Issued In March In Pakistan

تھری جی ٹیکنالوجی کے لائسنس کی نیلامی مارچ میں مکمل کیے جانے کاامکان

پاکستان میں تھری جی ٹیکنالوجی کے لائسنسز کی نیلامی کا عمل مارچ میں مکمل کیے جانے کاامکان ہے۔ پی ٹی اے کے ہائرکردہ غیرملکی کنسلٹنس کنسورشیم نے تیاری شروع کردی ہے۔ وفاقی حکومت اورپی ٹی اے کے اعلیٰ حکام نے بتایاہے کہ تھری جی ٹیکنالوجی کی نیلامی مارچ میں کرنیکاحتمی فیصلہ کرلیاگیاہے۔

نیلامی کیلئے انفارمیشن میمورنڈم کی تیاری ضروری ہے، اس سلسلے میں پی ٹی اے کی ہائیرکردہ غیرملکی کنسلٹنٹس کے کنسورشیم نے ملکی وغیرملکی ٹیلی کام کمپنیوں کے سربراہوں کے ساتھ مشاورت شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

حکام کا کہناہے کہ تھری جی کے تین لائسنسز کی نیلامی سے وفاقی حکومت کو 1 سے ڈیڑھ ارب ڈالر کی آمدن متوقع ہے۔

تھری جی ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے جدید انفراسٹرکچر اور ٹیلی کام آلات کی صنعت کوبھی فروغ حاصل ہوگا جس سے اربوں روپے کی آمدن متوقع ہے، روزگارکے نئے مواقع بھی پیداہوں گے۔

تاریخ اشاعت: 2014-01-09

More Technology Articles