China Mobile ready to install a manufacturing plant in Pakistan

China Mobile Ready To Install A Manufacturing Plant In Pakistan

3جی اور 4جی سے فوری طور پر 85 ارب حاصل ہوں گے... چائنہ موبائل (زونگ) اپنا فون مینو فیکچرنگ پلانٹ لگائے گا

وزیرمملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ3جی اور4جی کے لائسنس حاصل کرنیوالی کمپنیوں سے فوری طورپرتقریباً 85ارب روپے ملنے کی توقع ہے ملک کے تین شہروں میں ٹیکنالوجی پارک بنائے جارہے ہیں چائنا موبائل کو پیشکش کی ہے کہ وہ پاکستان میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت موبائل فون کی لوکل مینوفیکچرنگ کرے، جبکہ بلیک بیری ،سام سنگ ،نوکیا اورہواوے کو خطوط لکھے ہیں کہ وہ پاکستان میں اپنے سیل اینڈسروس سنٹرکھولیں اب موبائل کمپنیوں کے درمیان صرف ایس ایم ایس یاوائس کی دوڑ نہیں بلکہ ڈیٹااوراپلیکیشنزکامقابلہ ہے تھری جی اورفور جی سے ملک میں 9 سے10لاکھ لوگوں کو روزگارملے گا،

جبکہ چیئرمین پی ٹی اے نے کہاہے کہ اگلے ہفتے تھری جی اور فور جی کے لائسنس جاری کردیئے جائینگے۔

(جاری ہے)

جمعہ کوپی ٹی اے ہیڈ کوارٹر میں چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹرسیداسمایل شاہ کے ہمراہ صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ تھری جی اورفورجی اسپکٹرم کی نیلامی سے ہمارا سفر شروع ہوا ہے، وزیراعظم نیلامی کی نتائج سے مطمئن اورخوش ہیں۔پوری قوم اس کوکامیابی کے طورپرمنارہی ہے جدید موبائل ٹیکنالوجی سے زراعت، تعلیم اورصحت کے شعبوں میں انقلاب آئیگا۔
انہوں نے کہاکہ زونگ نے اپنے لائسنسوں کی 100فیصدفیس کی ادائیگی پرآمادگی ظاہر کی ہے جبکہ ایک کمپنی نے پچاس فیصد ادائیگی کاوعدہ کیاہے اور وہ اپنے بورڈ سے اس کی منظوری لے رہی ہے انہوں نے کہاکہ اگلے دو تین سال میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انقلاب آئیگاہمارے پاس تین قسم کے فنڈ موجود ہیں جن میں یو ایس ایف، آر این ڈی اور پاکستان سافٹ ویئرایکسپورٹ بورڈ شامل ہیں میں نے یو ایس ایف کوہدایت کی ہے کہ چھوٹے پراجیکٹ چھوڑیں اورٹیلی سنٹر کے قیام پر کام کریں ا ورآپٹیک فائبرکے فرو غ پر توجہ دیں فاٹامیں بھی فون سروس شروع کی جائے گی اسلام آباد ،لاہور اورکراچی میں ٹیکنالوجی پارک بنائے جائیں گے

انہوں نے کہاکہ اب ایسی اپلیکیشنز ہونی چاہئیں جس کے ذریعے لوگ اپنے موبائل فون سے ہی سیکیورٹی حاصل کرسکیں انہوں نے کہاکہ ابھی ہم صرف انفراسٹرکچر بڑھانے پرکام کررہے ہیں جتنی موبائل کمپنیوں سے بات ہوئی ہے وہ ای ہیلتھ،ای ایجوکیشن اورای ایگریکلچر کے حوالے سے اپنی دلچسپی ظاہر کررہی ہیں جبکہ گیٹ وے کابھی پروپوزل تیار کیاجارہاہے انہوں نے کہاکہ ملک میں موبائل فون کی تیاری سے لوگوں کو سستے موبائل ملیں گے اس کے حوالے سے ہم نے چائناموبائل کے حکام سے بات کی ہے وہ ٹیلی فون انڈسٹریز پاکستان میں پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے ذریعے موبائل فون کی تیاری کریں۔

موبائل کمپنیوں کی طرف سے سٹیپ کال چارجز کے سوال پروزیرمملکت نے چیئرمین پی ٹی اے کوہدایت کی کہ اس معاملے کودیکھاجائے صارفین کے حقوق کاتحفظ ہماری ذمہ داری ہے

وزیر مملکت انوشہ رحمان نے کہا کہ 3جی اور4جی اسپکٹرم کی نیلامی سے ہمارا سفر شروع ہوا ہے، وزیراعظم نوازشریف سے آج ہماری ملاقات ہوئی ہے وزیراعظم شفاف نیلامی کے نتائج سے مطمئن اورخوش ہیں اورانہوں نے وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے کی کاوشوں کو سراہاہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے کی ٹیم نے تھری جی اورفور جی سپیکٹرم کی نیلامی کے عمل میں جس جانفشانی اورمحنت سے حصہ لیا ہے اس پر انہیں ایک ماہ کابونس دیاجائیگا۔ انہوں نے کہاکہ ایک ماہ کا بونس دینا میرے دائرہ اختیاار میں ہے میرادل چاہتا ہے کہ زیادہ بونس دیاجائے لیکن اس سے زیادہ بونس دینے کااختیار وزیراعظم کو ہے۔ انوشہ رحمان نے کہا کہ سمارٹ فون بنانے بنانے والی تمام کمپنیوں کو ملک میں سیلزسینٹرکھولنے کی دعوت دے رہے ہیں، ملک میں سمگل شدہ فون کی فروخت روکی جائیگی ۔
چاہتے ہیں کہ موبائل فون ملک کے اندر بنائے جائیں،اس کے لیے بات چیت کر رہے ہیں

چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ پی ٹی اے نے 3جی اور4جی لائسنس حاصل کرنے والی کمپنی کو 50فیصد فیس جمع کرانے کے لئے خط لکھ دیا ہے۔باقاعدہ لائسنس سے پہلے کمپنیاں 3جی کی مفت آزمائشی سروس فراہم کرسکتی ہیں، انہوں نے بتایا کہ وارد نے 4جی لائسنس کے حصول میں دلچسپی ظاہر کی ہے،وارد کو بغیرنیلامی 4جی لائسنس جاری نہیں کریں گے، 4جی لائسنس حاصل کرنے والی کمپنی زونگ سے کوئی زیادتی نہیں ہوگی ۔

100فیصد لائسنس فیس ابھی ادا کرنے کو تیار ہے جبکہ چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر اسماعیل شاہ نے بتایا ہے کہ فیس جمع کرانے پر کمپنیوں کو اگلے ہفتے باقاعدہ لائسنس جاری کر دیے جائیں گے۔ جو جتنی جلدی رقم جمع کرائے گا اس کو اتنی جلدی لائسنس جاری کرینگے

انہوں نے کہاکہ لائسنس کے حصول سے قبل کوئی بھی کمپنی کمرشل سروس شروع نہیں کرسکتی تاہم وہ اپنے صارفین کوآزمائشی بنیادوں پر مفت سروس فراہم کرسکتی ہے۔

گرے ٹریفکنگ سے متعلق سوال کے جواب میں چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ ہم نے اس کی روک تھام کیلئے بہت کوشش کی ہے اورموبائل کمپنیاں بھی اس کیخلااف ہیں ایک سوال کے جواب میں وزیرمملکت انوشہ رحمان نے کہاکہ کاش میرے پاس ایک جادوکاچراغ ہو اور میرے سارے خواب پورے ہوسکیں جو کہ اس ملک کے عوام کی ترقی اورخوشحالی ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-25

More Technology Articles