Free 3G services from mobile companies end today

Free 3G Services From Mobile Companies End Today

مفت تھری جی سروس کی سہولت آج سے ختم

تھری جی کی مفت سروس کی سہولت آج سے ختم کر دی گئی ہے جس کے بعد کل سے تمام کمپنیاں صارفین سے چارجز وصول کریں گی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے حکام کا کہنا ہے کہ زونگ اور موبی لنک نے لائسنس فیس کی مد میں 911.8 ملین ڈالر جبکہ موبی لنک نے 300.9 اور زونگ نے 510.9 ملین ڈالر جمع کرادیے ہیں۔

(جاری ہے)



حکام کے مطابق یو فون اور ٹیلی نار پہلے ہی اپنی لائسنس فیس جمع کراچکے ہیں۔حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ چاروں کمپنیوں نے 10فیصد پیشگی ودہولڈنگ ٹیکس بھی جمع کرادیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق فیسوں کی ادائیگی کے بعد زونگ کو کل تھری اور فور جی جبکہ موبی لنک، ٹیلی نار اور یوفون کو تھری جی کا لائسنس جاری کیے جائیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2014-05-21

More Technology Articles