Government on course to auction more 3G and 4G license in 2015

Government On Course To Auction More 3G And 4G License In 2015

2015 میں حکومت نئے 3 جی اور 4 جی لائسنس جاری کرے گی

ایک لمبے عرصے کے انتظار کے بعد حکومت پاکستان نے اپریل 2014 میں 3 جی اور 4 جی لائسنس جاری کیے تھے۔ حکومت کو توقع تھی کہ لائسنس کی نیلامی میں اسکی اچھی خاصی آمدن ہو جائے گی، مگر حکومت کی توقعات کے برعکس متوقع آمدن نہ ہو سکی۔ اب 2015 میں حکومت پاکستان مزید لائسنس جاری کرے گی۔
اس مقصد کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نےماہرین کی خدمات حاصل کرنے کے لیے ایک اشتہار بھی دیا ہے۔

اس سال یعنی 2015 میں ایسی سلاٹس کو فروخت کیا جائے تو جو پچھلے سال فروخت نہ ہو سکی ۔ اس دفعہ850 میگا ہرٹز اور 1800 میگا ہرٹز سپیکٹرم کی نیلامی ہونگی۔ اس سے ملک میں نیکسٹ جنریشن موبائل سروس کو فروغ حاصل ہوگا۔
پی ٹی اے کا اشتہار ایسے ماہرین کےلیے ہے جو ملک میں نیکسٹ جنریشن موبائل سروس کا اندازہ لگانےکےعلاوہ بیرون ملک سے پاکستان میں نئے سرمایہ کار بھی لا سکیں۔

(جاری ہے)


اپریل 2014 کی نیلامی کی طرح ہی پی ٹی اے ان دو سلاٹ کو سب سے زیادہ بولی دینے والے کو فروخت کرے گی۔ اپریل 2014 میں ہونے والی نیلامی میں حکومت کو1.112 ارب ڈالر کی آمدن ہوئی تھی جس میں سےحکومت کو اب تک 965 ملین ڈالر ہی مل سکے ہیں۔ دوموبائل فون یو فون اور ٹیلی نار نے ابھی حکومت کو 147 ملین ڈالر کی ادائیگی کرنی ہے۔ حکومت نے ہی دونوں کمپنیوں کے لیے اقساط کا ایک پروگرام متعارف کرایا تھا۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-19

More Technology Articles