Mobilink introduces samsung 3g tablets with data bundle

Mobilink Introduces Samsung 3g Tablets With Data Bundle

موبی لنک نے صارفین کیلئے ڈیٹا پیکیج کے ساتھ 3G ٹیبلٹس متعارف کرا دیئے

موبی لنک نے اپنے صارفین کیلئے 3G سام سنگ ٹیبلٹس متعارف کر دیئے ہیں۔ پورے ملک میں موبی لنک کی جانب سے 3G کے کمرشل لانچ کے ساتھ ہی ، موبی لنک کے صارفین اب پہلے سے شامل کردہ تین ماہ کے بنڈ ل آفرکے ساتھ 3G سام سنگ ٹییلٹس انتہائی مناسب قیمت پرخرید سکتے ہیں۔
ڈیٹا موبی لنک کے سربراہ عامرمنظورنے کہاہے کہ موبی لنک کی جانب سے 10میگاہرٹز سپیکٹرم کی کامیاب ایکوائزیشن کے بعد، صارفین اب قابل استطاعت اورمعیاری 3G کے قابل ڈیوائسزکی تلاش میں ہیں۔

صارفین کی ضروریات کوپوراکرنے کیلئے موبی لنک نے رواں مہینے کے ابتداء میں اپنے ”فون ٹریڈ پروگرام “ کا آغازکیا تھا اوراس تسلسل کوجاری رکھتے ہوئے اب ہم صارفین کوجدید سام سنگ ٹیبلٹس کی خریداری کے مواقع فراہم کررہے ہیں۔

(جاری ہے)


یہ پروگرام ہمارے صارفین کومعیاری 3G ریڈی ڈیوائسزکے حصول اورموبی لنک کے بہترین ڈیٹا آفرکے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں بااختیاربنائیں گے۔

سام سنگ ٹیبلٹس کو25اپریل 2014کولانچ کیا گیا تھا اوراب یہ پورے ملک میں موبی لنک بزنس سنٹرزپردستیاب ہے۔

ٹیبلیٹس کی تفصیل اور قیمت۔ ( ان تمام ٹیبلیٹس کے ساتھ 6جی بی مفت تھری جی انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا، جو اگلے تین ماہ تک کارآمد ہوگا )
1۔ سامسنگ گلیکسی ٹیب 3، 7انچ
قیمت 32500روپے

2۔ سامسنگ گلیکسی ٹیب 3، 8انچ
قیمت 42500روپے

3۔ سامسنگ گلیکسی ٹیب، 10.1انچ
قیمت 52000روپے

4۔ سامسنگ گلیکسی نوٹ، 10.1انچ ، 2014ماڈل
قیمت81000روپے

تاریخ اشاعت: 2014-05-01

More Technology Articles