Ufone 3g reaches Quetta

Ufone 3g Reaches Quetta

یوفون کی مفت 3جی سروس کوئٹہ پہنچ گئی

پی ٹی اے کے احکامات کے مطابق تمام موبائل آپریٹرز کو 1 سال میں 10 شہروں تک اپنی یہ سروس پہنچانی تھی۔ مگر یوفون نے اپنا یہ حدف 35 دنوں میں پورا کر لیا۔
یوفون کے کوئٹہ کے صارفین اپنے سمارٹ فون فونز پر 3 جی کی مفت سروس حاصل کر سکتے ہیں۔ جس کے تحت پہلے 200ایم بی بغیر کسی رکاوٹ کے تیز ترین رفتار میں مہیا کیے جائیں گے جبکہ اس کے بعداس کی رفتار 128 kbps کم کر دی جائے گی اور صارف کو اس کے متعلق ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔


یہ پیشکش حاصل کرنے کے لیے یوفون کے صارفین کو اپنے ہینڈ سیٹ ری سٹارٹ کرنا ہونگے یا پھر WCDMA پر اپنا نیٹ ورک موڈ بدلنا ہوگا ۔ دوسر ے لفظوں میں اپنا نیٹ ورک 2G سے 3G پر بدلنا ہوگا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد تمام صارفین کو ایس ایم ایس کے ذریعے 3G سروس کی ایکٹیویشن کے متعلق بتایا جائے گا۔
کوئٹہ کے تمام پوسٹ پیڈ اور پری پیڈ صارفین 10 دنوں تک 3G کی مفت سروس سے مستفید ہو سکیں گے۔

یوفون کا کہنا ہے کہ جن جن شہروں میں یوفون 3G سروس کی لانچ کا ارادہ رکھتا ہے وہاں پہلے دس دن مفت سروس مہیا کر رہا ہے اور 10 دنوں کا یہ دورانیہ ختم ہونے پر صارفین کو ایس ایم ایس کی ذریعے 3G سروس کے چارجز کے بارے میں مطلع کیا جائے گا۔
یو فون پہلے ہی اپنے تھری جی پیکیجز کا اعلان کر چکا ہے۔ جنکی تفصیل آپ اس لنک پر حاصل کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-06-02

More Technology Articles