Ufone 3g service officially start in karachi, lahore, islamabad

Ufone 3g Service Officially Start In Karachi, Lahore, Islamabad

کراچی، لاہور، اسلام آباد میں یو فون کی 3جی سروس کا باقاعدہ آغاز

یوفون نے ایک بار پھر سبقت لیتے ہوئے پاکستان کے چار بڑے شہروں لاہور ،اسلام آباد ، راولپنڈی اور کراچی میں سب سے پہلے Gسروس تجارتی بنیادوں پر فراہم کرنی شروع کر دی ۔ اب صارفین اس تھرڈ جنریشن موبائل ٹیلی فونی اور اس کے حیرت انگیز فوائد کاتجربہ کریں گے۔ جدید ٹیکنالوجی پیش کرنے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے یوفون نے پاکستان میں تھری جی ٹیکنالوجی کو سب سے پہلے اپنے صارفین کے لئے پیش کیا ہے ۔

24مئی 2014سے لاہور ،اسلام آباد ، راولپنڈی اور کراچی میں 3Gسروس استعمال کرنے کے چارجز ٹیرف کے مطایق لئے جائیں گے۔ان شہروں کے صارفین نے اس سے پہلے مفت آزمائشی سروس سے استفادہ کیا تھا۔

یوفون کی جانب سے اس ٹیکنالوجی کو پیش کرنا صنعت کی جدید ترین پیشکش اور معیاری سروس فراہم کرنے کی اعلیٰ مثال ہے، جس کے تحت یوفون کے صارفین غیر متزلزل اور بلا تعطل کنکٹیویٹی کے فوائد سے مستفید ہوسکیں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یوفون کے جی ایم مارکیٹنگ تیمور چیمہ نے کہا"آج نہ صرف یوفون کے لئے بلکہ پاکستان کی سیلولر صنعت کے لئے تاریخی دن ہے ۔ کسٹمرز کی خواہشات پر پورا اترنے کے لئے یوفون سب سے بہترین کوریج فراہم کرنے کی کوشش کریگااور انفارمیشن میمورنڈم کی تعمیل کرے گا۔صارفین کے لئے3G کے حقیقی فوائد کا اندازاس وقت ہوتا ہے جب معیاری سروس پورے کوریج ایریا میں دستیاب ہو۔

یوفون تھری جی اپنے صارفین کو یقین دلاتا ہے ،کہ انہیں قابل استطاعت قیمت میں اعلیٰ سطح کی کنکٹیویٹی دستیاب ہوگی ۔ 3Gٹیکنالوجی کے تعارف کے ساتھ ، یوفون کے کسٹمرز تیز ترین رفتا ر سے ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے اور بجلی کے تعلطل یا لوڈ شیڈنگ کی پرواہ کئے بغیر ٹیلی ویژن دیکھ سکیں گے۔ کسٹمرز تھری جی سروس سے استفادہ صرف تھری جی کو سپورٹ کرنے والے ہینڈ سیٹس سے کرسکیں گے۔ تھری جی ٹیکنالوجی کے کئی فوائد ہیں ، جن کا تجربہ ملک آئندہ سالوں میں کرے گا اور ان میں جی ڈی پی میں اضافہ اور پیداواری صلاحیت میں بہتری شامل ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-05-23

More Technology Articles